24 مارچ ، 2012
کراچی. . . .کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک سیاسی تنظیم کی ریلی کے دوران فائرنگ سے 13 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں منور چورنگی کے قریب سیاسی تنظیم کی ریلی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ایک وگلی قریب ہی پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے 13 سالہ لڑکے ندیم کو لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے صفورہ چورنگی کے قریب احتجاج بھی کیا۔ واقعے کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔