03 نومبر ، 2013
میران شاہ …کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کیساتھ مذاکرات سے انکارکردیاہے۔طالبان کے ترجمان شاہد الله شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت نے امریکاسے حکیم اللہ محسود کی براہ راست سودے بازی کی۔ایسے امریکی غلاموں سے مذاکرات ممکن نہیں،ترجمانے مزید کہا کہ مذاکرات کا انتظار کر رہے تھیکہ حکومت نے ہمیں حکیم اللہ محسودکی لاش کا تحفہ دیدیا۔شاہد الله شاہد نے کہا کہ اگر خیبرپختونخواحکومت نے نیٹوسپلائی بندکی تو ہم اس اقدام کواچھی نظر سے دیکھیں گے،ترجمان نے کہا کہ عصمت اللہ شاہین کو طالبان کا نگراں امیر مقرر کیا گیا ہے، اور دو روز میں مستقل امیر کا انتخاب کرلیا جائے گا۔