03 نومبر ، 2013
کراچی…سندھ میں قانون سازی کرنیوالوں نے خودقانون کی دھجیاں اڑادیں اور اتوار کی شام سندھ اسمبلی کی بلڈنگ میں شادی کی تقریب منعقد کی۔اس حوالے سے سندھ اسمبلی کی عمارت شادی ہال میں بدل دیا گیا،اور شاندار ٹینٹ لگا کر رنگ برنگی روشنیوں سے سجادیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ کارنامہ کسی اور نہیں بلکہ سندھ اسمبلیکے اسپیکرآغا سراج درانی نے اس طرح انجام دیا کہ انکے کسی عزیزکی شادی کی تقریب اس تاریخی اسمبلی عمارت میں منعقد کردی گئی۔ادھر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہے کوئی قانون جو اسمبلی میں شادی کی تقریب کو روکے!!! طرفہ تماشا یہ ہے کہ قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کی حفاظت کیلیے درجنوں پولیس والے تعینات تھے۔سندھ کا تاریخی و ثقافتی ورثہ شادی کے پنڈال میں تبدیل کردیا گیا۔سندھ میں قانون کی حکمرانی کا دعویٰ کرنے والے خاموش ہیں۔