پاکستان
24 مارچ ، 2012

گجرانوالہ:شہری سے رقم چھینے والے 3 پولیس اہلکار معطل ،مقدمہ درج

گجرانوالہ:شہری سے رقم چھینے والے 3 پولیس اہلکار معطل ،مقدمہ درج

گجرانوالہ. . . .گجرانوالہ میں ایک شخص سے مبینہ طور پرتلاشی کے بہانے رقم چھیننے والے پولیس اہل کاروں کی لوگوں نے دھنائی کردی۔ ڈی ایس پی نے تینوں اہل کاروں کو معطل کردیا جبکہ تشدد کرنے والے شہریوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گجرانوالہ کے محمدعلی کا کہنا ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا۔ فیروز والا پل پر 3 پولیس اہل کاروں نے موٹر سائیکل پر نمبر نہ ہونے کی وجہ سے اسے روک لیا۔ پولیس والوں نے تلاشی کے دوران محمد علی کی جیب سے دس ہزار روپے اور گاڑی کی رسیدیں نکال لیں اور رقم رکھ کر اْسے جانے دیا۔ محمدعلی کے مطابق اس نے گاوٴں واپس آکرلوگوں کو واقعے سے آگاہ کیا۔ اس دوران پتہ چلا کہ وہی پولیس والے پیپلز کالونی کے جمعہ بازار کے باہر موجود ہیں۔ اس پر لوگوں نے وہاں پہنچ کر تینوں پولیس اہل کاروں کو مارا پیٹا اور وردیاں پھاڑ دیں۔ پولیس اہل کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے رقم نہیں نکالی بلکہ محمد علی نے موٹر سائیکل چھوڑنے کے عوض خود رقم دی تھی۔ دوسری جانب ڈی ایس پی وسیم ڈار نے رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر تینوں اہل کاروں کو معطل کردیا جبکہ ان پر تشدد کرنے والے شہریوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :