24 مارچ ، 2012
کراچی.. . .کراچی میں پولیس نے اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران اسلحہ برامد کرکے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ویسٹ زون پولیس کی بھاری نفری نے رات میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقوں بخاری کالونی ، کٹی پہاڑی اور محمد پور کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران گلیوں اور محلوں میں بیٹھے افراد کی جامہ تلاشی بھی لی گئی۔ کٹی پہاڑی اور بخاری کالونی سے تو پولیس کو کوئی کامیابی نہ ملی۔ تاہم محمد پور کے ایک گھر سے اسلحہ برامد کرکے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔