پاکستان
24 مارچ ، 2012

قصورمیں16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ،شہری سراپا احتجاج

قصور. . . .قصور اور اس کے گرد ونواح میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی معطل ہو گیا جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔شہر کے مختلف علاقوں قادر آباد،سٹیل باغ،رکن پورہ،اور دیگر مقامات پر بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث خواتین وافراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔لیکن حکومت غریب عوام کو سہولیات دینے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :