24 مارچ ، 2012
کراچی. . . کراچی سے ٹرینوں کی اندرون ملک روانگی میں تاخیر کے خلاف کینٹ اسٹیشن پر مسافروں نے احتجاج کیا اور ریلوے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ انجنوں کی عدم دستیابی کے سبب کراچی سے تیزگام اور نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس کی روانگی میں پانچ گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کے سبب کینٹ اسٹیشن پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ مسافروں نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ریلوے حکام کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹرینوں کی روانگی کا درست وقت نہیں بتایا جا رہا۔ مسافروں کے احتجاج اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے ریلوے کا عملہ دفاتر خالی چھوڑ کر غائب ہو گیا۔