24 مارچ ، 2012
میانوالی. . . .میانوالی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے سے پارٹی کے سربراہ عمران خان خطاب کریں گے۔ میانوالی شہر کے داخلی راستوں کو تحریک انصاف کے پرچموں اور خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ میانوالی اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں اسٹیج تیار کر کے کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں تحریک پاکستان اور تحریک انصاف کے رہنماوٴں کی قد آدم تصاویر بھی لگائی گئی ہیں جبکہ بڑی اسکرین بھی لگائی گئی ہیں جن پر عمران خان کے جلسوں اور شوکت خانم اسپتال کی وڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔