پاکستان
24 مارچ ، 2012

لاہور کے علاقے جوہرٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے جوہرٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

لاہور …لاہور کے علاقے جوہر ٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے جوانوں کو خراش تک نہیں آئی۔پولیس کے مطابق پانچ ڈاکووٴں نے رات سوا نو بجے سبزہ زار کے علاقے سے ایک شخص فواد سے کار چھینی اور پھر رات ڈھائی بجے ٹاوٴن شپ میں میاں بیوی کو لوٹا۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران جوہر ٹاوٴن میں کار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن ڈاکووٴں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار کا ٹائر پھٹ گیا جس پر ڈاکووٴں نے کار سے اتر کر بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ان کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔ مرنے والے ڈاکووٴں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :