پاکستان
06 نومبر ، 2013

ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پرکوئی اعداد وشمارنہیں بتائے، چوہدری نثار

ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پرکوئی اعداد وشمارنہیں بتائے، چوہدری نثار

اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ ،ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پرکوئی اعداد وشمارنہیں بتائے، احتساب کیلئے تیار ہوں، اپوزیشن سینیٹرز غیرضروری واویلا کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کا جواب وزارت دفاع کا تھا،آج اس کی تردیدآگئی،کوئی غیرپارلیمانی الفاظ ادا نہیں کیے،بتایا جائے کہ اپوزیشن کو کس طرح سے منایا جائے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میری زبان سے ایک بھی غیر پارلیمانی لفظ نکلا ہو تو میں ذمے دار ہوں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو معاملے کی تحقیقات کرے،میں نے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پرکوئی اعداد وشمارنہیں بتائے، سینیٹ میں اعداد وشمارکی کارروائی کی وڈیو جاری کی جائے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیرداخلہ نے معاملے کو انا کا مسئلہ بنادیا ہے جس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ میں نے انا کا مسئلہ نہیں بنایا،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورت حال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں،ایم کیوایم کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہیں،ایم کیوایم کے تحفظات کو حل کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کی وضاحت معقول ہے، اپوزیشن سے درخواست کروں گارویے پر نظرثانی کرے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اپوزیشن کو سینیٹ اجلاس کا بائی کاٹ ختم کردینا چاہیے۔

مزید خبریں :