07 نومبر ، 2013
میران شاہ…کالعدم تحریک طالبان نے حکومت پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کرنے سے انکارکردیا ہے ،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق تحریک طالبان کے نومنتخب لیڈرملافضل اللہ حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے مخالف ہیں،ترجمان کالعدم تحریک طالبان کے مطابق پاکستان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے ۔ذرائع کے مطابقطالبان کی شوریٰ میں حکومت سے مذاکرات نہ کرنے پراتفاق ہوا ہے،نئے ڈپٹی چیف خالدحقانی نے مذاکرات کے خلاف شرعی دلائل دیے۔ذرائع کے مطابق شوریٰ میں طالبان کمانڈروں نے حکومتی وزراکے بیانات پربحث کی، اس موقع پر کمانڈروں کاایک دوسرے سے سوال تھا کہ کون ساحکومتی وفدآنے والاتھا،ذرائع کے مطابق تمام طالبان کمانڈروں کاکہناتھاکہ ان کاحکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔اس بحث میں خان سیدسجنا خاموش رہے،یاد رہے کہ ان کے متعلق کہا جاتا تھا کہ وہ ابتداء سے مذاکرات کے حامی تھے ۔