08 نومبر ، 2013
کراچی …وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ایک ایک مجرم نہ پکڑاجائے کراچی آپریشن چلتارہیگا،مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا کردم لیں گے۔انھوں نے کہا کہ کراچی آپریشن پرگورنرڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ،چیف سیکریٹری،ڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ پولیس کومبارکباددیتاہوں،انھوں نے کہا کہ مجرم ایک صوبے سے دوسرے صوبے منتقل ہوسکتے ہیں، چاہتا ہوں کہ مجرموں کا ٹرائل ہو اور وہ انجام تک پہنچیں ، مقدمات کی سماعت اہم مرحلہ ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کی اس موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے ایک سوال پر کہا کہ کراچی کوامن وامان سے متعلق مثالی شہربنایاجائے گا،یہاں امن ہوگاتوپاکستان ترقی کریگا،پاکستان کومضبوط حکومت کی ضرورت ہے،مضبوط حکومت ہی پاکستان کے مسائل پرقابوپاسکتی ہے،انھوں نے کہا کہ تاجروں نے امن وامان کی صورتحال پراطمینان کااظہارکیاہے،ملک کو درپیش مسائل ایک مرض ہیں جن کے علاج میں وقت لگے گا،توانائی بحران راتوں رات حل نہیں ہوسکتا،بجلی کی قیمتیں شوق سے نہیں بڑھائیں،کراچی آپریشن میں6ہزارملزمان کوحراست میں لیاگیا،تقریباً4780ملزمان جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں،اب تک صرف3ملزمان کوعدالتوں سے سزاہوئی ہے،عدالتوں سے635ملزمان کی ضمانت ملی ہے،کراچی آپریشن میں گرفتارکیے گئے49ملزمان عدالتوں سے بری ہوچکے،خون خرابے میں اپنی کوتاہیوں کوبھی دیکھناہوگا۔