پاکستان
09 نومبر ، 2013

کراچی:فائرنگ اوردیگرد واقعات، پولیس اہلکار سمیت6موت کا شکار

کراچی:فائرنگ اوردیگرد واقعات، پولیس اہلکار سمیت6موت کا شکار

کراچی…کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منگھو پیر میں گرم چشمے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ میں خیبر چوک کے قریب نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو تیز دار آلے سے قتل کر دیا۔ سرجانی ٹاوٴن اور قصبہ کالونی میں بھی فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔ ادھر اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فقیر کالونی میں پولیس اہلکار نا معلوم افراد کی گولی کا نشانہ بنا۔ مقتول کی شنا خت امین کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب اورنگی ایم پی آر کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطا بق 40 سالہ جبین گل کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔

مزید خبریں :