دنیا
10 نومبر ، 2013

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن

ریاض…سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے غیر قانونی تارکین وطن کو ویزے میں دی گئی چھوٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد پولیس کا آپریشن جاری ہے۔کریک ڈاوٴن کے دوران پولیس اورغیر قانونی تارکین وطن میں تصادم کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض کے قریب ضلع Manfuhah میں غیر قانونی تارکین وطن اور پولیس کے درمیان تصادم ہواہے۔اقامہ کی مدت پوری ہونے کے باوجودارالحکومت میں مقیم افرادنے پولیس پر پتھراوٴ کیا۔پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ ہنگامہ آرائی میں زیادہ تر افریقی باشندے ملوث تھے تاہم پولیس نے واقعے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔سعودی پولیس نے اب تک ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے چکی ہے۔

مزید خبریں :