10 نومبر ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کے تبادلوں کا نوٹس لیتے ہو ئے تبادلے معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے تبادلوں پروضاحت بھی طلب کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف سیکریٹری سندھ چودھری اعجاز کا تبادلہ کردیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم نے سجاد سلیم ہوتیانہ کوچیف سیکریٹری سندھ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کے تبادلے معطل کردیئے ہیں ۔