24 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں بھتہ مافیا، کالعدم عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کا سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ڈی ایس پی طارق ملک نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد کے علاقے میں مافیا، کالعدم عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف محاصرہ کرکے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی لی۔ سرچ آپریشن میں پولیس کمانڈوز، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ کی پوری نفری نے حصہ لیا جبکہ سرچ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔