11 نومبر ، 2013
اسلام آباد… افغان طالبان رہنما جلال الدین حقانی کے بیٹے نصیر الدین حقانی کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نصیر الدین حقانی کو گذشتہ رات اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تاہم اسلام آباد پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ طالبان ذرائع کے مطابق نصیر الدین حقانی کی لاش کو صبح خاموشی سے جنوبی وزیرستان منتقل کردیا گیا جہاں ان کے والد جلال الدین حقانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں۔ نصیر الدین حقانی ڈاکٹر کے نام سے بھی مشہور تھے، وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات کے حامی بتائے جاتے ہیں۔