11 نومبر ، 2013
کراچی… مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ کسی سیاسی قائد یا مفتی کو شہادت وہلاکت کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا کوئی حق نہیں ہے،انہوں نے ملک میں جا ری شہید یا غیر شہید کی بحث پر اپنے رد عمل میں مفتی نعیم کا کہنا ہے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے قوم کو نئی بحث میں الجھایا جارہا ہے،لیکن کسی سیاسی قائد یا مفتی کو شہادت کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا کوئی حق نہیں، اللہ ہی حقیقی منصف ہیں۔