پاکستان
12 نومبر ، 2013

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

 پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

اسلام آباد… سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائرکردی گئی ہے۔پرویز مشرف کی جانب سے درخواست ان کے وکیل اے کیو ہالیپوٹہ نے دائر کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ علیل ہیں وہ ان سے ملنے کیلئے باہر جانا چاہتے ہیں ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی تمام مقدمات میں ضمانت ہوچکی ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو 18 نومبر کے لئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :