پاکستان
12 نومبر ، 2013

قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی

قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جلد بازی میں کرانے سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے،الیکشن کمیشن جلد از جلد آئین کے تحت انتخابات کی نئی تاریخ دے۔منظور کی جانے والی قرارداد میں مارچ2014کے الفاظ کو حذف کر دیا گیا ہے جس کے بدلے جلد از جلد کے الفاظ شامل کردئے گئے ہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔

مزید خبریں :