12 نومبر ، 2013
کراچی… گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صوبے میں موثر اور مربوط اقدامات کے باعث سیکورٹی کے حالات میں بہتری آرہی ہے جس پر عوام کا اعتما د بڑھتا جا رہا ہے،انہوں نے یہ بات گورنر ہاؤس کراچی میں امریکا کے قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین، سری لنکا کے قونصل جنرل ایچ ایم بی ہیراٹھ اور یو اے ای کے قائم مقام قونصل جنرل Bakeet Atiq Al-Rumaithi سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں کہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں مستقل بنیادوں پر امن و امان کے قیام کے لئے پرعزم ہے، اس وقت بیرون ممالک کے سرمایہ کار صوبے خصوصاً کراچی میں سازگار ماحول کی وجہ سے سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں، صوبے اور شہر میں حالات کی بہتری کی واضح مثال پراپرٹیز کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ٹیکس کی وصولی میں اضافہ اور اسٹاک ایکس چینچ میں گہما گہمی ہے۔