دنیا
13 نومبر ، 2013

فلپائن: سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

فلپائن: سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

منیلا…فلپائن میں سمندری طوفان ہیان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، کئی علاقوں میں لوگوں نے لوٹ مار بھی کی ۔حکام کے مطابق سمندری طوفان سے متاثرہ علاقے میں حکومتی وئیر ہاوٴس میں لوگوں نے لوٹ مار مچادی، جس کے باعث8 افراد ہلاک ہوگئے۔ فلپائنی صدرکے مطابق طوفان سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی ہزارہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ اب بھی موجود ہے۔ اس سے قبل ہلاک ہونے والوں کی تعداد10ہزار بتائی جارہی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہیان کے نتیجے میں ساڑھے 8لاکھ سے زائد افراد بے گھرہوئے ہیں جبکہ متاثرین گیارہ ملین ہیں۔ ادھر بین الاقوامی امداد کے لیے مزید دو ائیر پورٹ کھول دئیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :