24 مارچ ، 2012
لاہور … بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھار ت لڑائی جھگڑے کی بجائے پیار و محبت سے رہیں۔ لاہور پریس کلب میں اپنے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی ایک ارب آبادی غربت اور مہنگائی سے دوچار ہے، عوامی مفاد کا تقاضا ہے کہ خطے میں تجارت کو فروغ دیا جائے۔ انسانی حقوق کی کارکن مدیحہ گوہر کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں ملک ویزا پالیسی نرم نہیں کرتے عوامی سطح پر تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔ تقریب سے آئی اے رحمن اور حسین نقی نے بھی خطاب کیا۔