13 نومبر ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیردفاعی پیداوارانا تنویر نے کہا ہے کہ طالبان غصے میں ہیں،ابھی ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا حکومت طالبان سے مذاکرات کیلئے ماحول سازگار ہونے کی منتظر ہے،ماحول سازگارہونے میں چندماہ لگ سکتے ہیں۔ طالبان اپنے سربراہ حکیم اللہ محسودکی ہلاکت پرابھی غصے میں ہیں،جب تک طالبان کاغصہ ٹھنڈانہیں ہوجاتامذاکرات ممکن نہیں۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ 2یا3ماہ میں مذاکرات کیلئے دوبارہ کوشش کی جاسکتی ہے۔فوجی کارروائی آخری راستہ ہوگاکیونکہ ہم مذاکرات کوموقع دیناچاہتے ہیں۔انھوں نے واضع کیا کہ ہم طالبان کے انکارکے باوجودمذاکرات کی ہی بات کریں گے۔