پاکستان
14 نومبر ، 2013

تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کے عائد الزامات مسترد کردیے

تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کے عائد الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد…تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کی جانب سے عائد الزامات مسترد کردیے ہیں۔تحریک انصاف کی ترجمان اور پارٹی کی مرکزی رہنماء شیریں مزاری نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے رہنماء سکندرشیرپاوٴ نے عمران خان کیخلاف بے بنیادالزامات عائد کیے۔قومی وطن پارٹی کے رہنمااپنے وزراکی بدعنوانی چھپا نے کی خاطرذاتیات پراترآئے ہیں جوکہ اخلاقیات کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ آج دوپہر کو قومی وطن پارٹی نے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف اور اسکے رہنماؤں پر مختلف الزامات عائد کیے تھے،اور کہا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کریں گے،تحریک انصاف پر سیاسی دباوٴ ہے،اور اب یہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

مزید خبریں :