15 نومبر ، 2013
کراچی …یوم عاشور پر دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں لاہوراور گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ لاہور میں رات 8 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ سندھ میں سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی، خیرپور، ٹنڈوالٰہ یار اور جامشورو میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، کوہاٹ، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی موبائل فون سروس معطل ہے۔ پشاور اور اطراف کے علاقوں میں رات 12 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ میرپور آزاد کشمیر میں بھی موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔