پاکستان
15 نومبر ، 2013

پاکستان کوکمزورمعیشت، توانائی،عسکریت پسندی کا سامنا ہے، نوازشریف

پاکستان کوکمزورمعیشت، توانائی،عسکریت پسندی کا سامنا ہے، نوازشریف

کولمبو…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور معیشت، توانائی کی کمی اور عسکریت پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت اور عوام درپیش چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں، کولمبو میں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت تمام پاکستانیوں کوترقی کے یکساں مواقع دینے پریقین رکھتی ہے۔ ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی دنیاخصوصادولت مشترکہ ملکوں کیلئے بڑاچیلنج ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کولمبو میں برطانوی شہزادہ چارلس کے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :