پاکستان
21 نومبر ، 2013

مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے:نواز شریف

مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے:نواز شریف

اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے جس کے لیے پاکستان اپنی بھرپور کوششیں اور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں افغان امن کونسل کے وفد نے صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی۔ حکام کے مطابق اس موقع پر افغانستان سمیت خطے میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد امن اقدامات پر باہمی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے۔ صلاح الدین ربانی نے کہاکہ توقع ہے کہ پاکستان افغان طالبان کی امن مذاکرات میں شمولیت کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان امن کونسل کا وفد پاکستان کی جانب سے دو ماہ قبل رہائی پانے والے سابق افغان طالبان کماننڈر ملاعبدالغنی برادر سے بھی ملاقات کرے گا۔

مزید خبریں :