پاکستان
20 جنوری ، 2012

کشمیر، پانی سمیت مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا چاہئے، شترو گھن سنہا

کشمیر، پانی سمیت مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا چاہئے، شترو گھن سنہا

لاہور … پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ کشمیر اور پانی سمیت دیگر مسائل کو بات چیت سے حل کرنا چاہئے، ڈائیلاک رکنے نہیں چاہئیں، چلتے رہنے چاہئیں۔ لاہور کے ایک ہوٹل میں فوڈ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سینئر اداکار اور رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کو چاہتے ہیں، باہمی مسائل کو ڈائیلاک سے حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 30 برس سے پاکستان آ رہے ہیں ، انہیں یہاں آ کر انتہائی خوشی محسوس ہوتی ہے، شترو گھن سنہا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزا میں آسانی اور تجارت کو فروغ ملنا چاہئے ، عوام کو اپنی حکومتوں کو مجبور کرنا چاہئے کہ وہ ڈائیلاگ کریں تاکہ مسائل حل کرکے آگے بڑھا جاسکے۔

مزید خبریں :