پاکستان
22 نومبر ، 2013

پاکستانی طلبہ کی پہلی سیٹلائٹ کیوب سیٹ خلا میں بھیج دی گئی

 پاکستانی طلبہ کی پہلی سیٹلائٹ کیوب سیٹ خلا میں بھیج دی گئی

کراچی… پاکستانی طلبہ کی پہلی سیٹلائٹ کیوب سیٹ خلا میں بھیج دی گئی ہے۔ یوں پاکستان سیٹلائٹ تیارکرنیوالے دنیاکے100ملکوں میں شامل ہوگیاہے۔تیاریاں، ہنگامہ ،شور، بھئی ایساکیاہوگیا کہ خوشی سنبھالے نہیں سنبھل رہی۔یہ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبہ ہیں۔ تھری۔ٹو۔ون۔ کاؤنٹ ڈاؤن ہواشروع توتیزہوئیں دلوں کی دھڑکنیں بھی۔ طلبہ کی تیارکردہ پہلی سیٹلائٹ کیوب سیٹ روس سے خلا کے سفرپرنکل گئی ہے۔ڈاکٹرقمر السلام ، پراجیکٹ منیجر کا کہنا ہے کہ اس کی تیاری میں تین سال لگے ، یہ ایک universal idea تھا کہ کم آمدن کا سیٹلائٹ ہو ، ہم نے کام مکمل کیا ٹیسٹنگ کی ،ہم ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں آگئے ہیں کہ ہم miniaturesبناسکتے ہیں۔کامیابی اتنی بڑی ہو تو جشن کیسے چھوٹا ہو سکتاہے۔ہم بہت excited ہیں کہ یہ launch ہو گیا ہے اور ہم مزید launch کرنا چاہتے ہیں۔ اس low costتجربے کے بعد اب ہم بڑی سٹیلائٹ پر بھی تجربات کرسکیں گے۔بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہماری یونیورسٹی بھی دنیا کی نظر میں آگئی۔ کیوب سیٹ سٹیلائٹ کاسائز صرف 10مربع سنٹی میٹر سہی لیکن کام بڑا ہے۔ یہ خلا سے زمین کی تصاویراتارسکتاہے۔ اسے دہشت گردوں کی نشاندہی کیلئے بھی استعمال کیاجاسکتاہے۔ سیٹلائٹ کے کامیاب تجربے سے پاکستانی طلبہ نے خلا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں اب کچھ بھی ان سے دور نہیں اور یہ تیار ہیں ہر مقابلے کیلئے۔

مزید خبریں :