25 مارچ ، 2012
ڈھاکا … بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کے خلاف شکایت کردی، جس میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ اعزاز چیمہ نے بنگلہ دیشی بیٹسمین کو روکا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کے خلاف ایشین کپ فائنل کے آخری اوور سے متعلق شکایت کی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق اعزاز چیمہ نے بنگلہ دیشی بیٹسمین کو روکا، تاہم انہوں نے موٴقف اپنایا ہے کہ شکایت کا مقصد کسی کھلاڑی یا ٹیم کو ہدف بنانا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 2 رنز سے شکست دی تھی اور 22 مارچ کو کھیلے گئے اس میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا تھا۔ میچ کے دوران ایک موقع پر پاکستانی کھلاڑی اعزاز چیمہ اور بنگلہ دیشی بیٹسمین محمود اللہ رننگ کے دوران ٹکرا گئے تھے۔