دلچسپ و عجیب
26 مارچ ، 2012

میکسیکوکے شہریوں نے سب سے بڑی ڈانسنگ ایروبک کلاس کا ریکارڈبنالیا

میکسیکوکے شہریوں نے سب سے بڑی ڈانسنگ ایروبک کلاس کا ریکارڈبنالیا

میکسیکو سٹی … میکسیکوکے شہریوں نے دنیا کی سب سے بڑی ڈانسنگ ایروبک کلاس کا انعقاد کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اس ریکارڈ کو گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے زیر انتظام چھ ہزار چھ سو تینتیس افراد نے ڈانسنگ ایروبک کلاس میں ایک ساتھ حصہ لے کر عالمی ریکارڈ بنا یا۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کلاس کی رہنمائی تربیت یافتہ افراد کر رہے تھے۔اس موقع پر گینز بک کی جج بھی موجود تھیں ۔ جنہوں نے اس ریکارڈ کا بغور جائزہ لینے کے بعد اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا۔

مزید خبریں :