Time 20 فروری ، 2025
دلچسپ و عجیب

آسٹریلیا کے ساحل پر 150 سے زائد فالز کلر وہیلز پھنس گئیں

آسٹریلیا کے ساحل پر 150 سے زائد فالز کلر وہیلز پھنس گئیں
فالز کلر وہیلز تقریباً 24 سے 48 گھنٹے تک پھنسے ہوئی ہیں/ فوٹو رائیٹرز

آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد فالز کلر وہیلز پھنس گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ماہرین ماحولیات نے بتایا کہ ساحل پر بڑی تعداد میں پھنسی ہوئی فالز کلر وہیلز کو دیکھا گیا ہے جنہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

محکمہ قدرتی وسائل اور ماحولیات نے ایک بیان میں بتایا کہ فالز کلر وہیلز تقریباً 24 سے 48 گھنٹے سے پھنسے ہوئی ہیں اور ماہرین ساحل پر موجود ہیں۔

تسمانیہ پارکس اور وائلڈ لائف سروس کے حکام کے مطابق 157  وہیل مچھلیوں میں سے صرف 90  کے زندہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جب کہ ماہرین اس بات کا پتا چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ زندہ بچ جانے والی مچھلیاں واپس تیر سکتی ہیں یا نہیں۔

آسٹریلیا کے ساحل پر 150 سے زائد فالز کلر وہیلز پھنس گئیں
فوٹو اے پی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہیلز کو دوبارہ تیراکی کی جانب لانا ایک مشکل کام ہے اور اس میں ریسکیو اہلکاروں کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ ساحل تک رسائی نہ ہونا، سمندر کے حالات اور دور دراز کے ساحل تک آلات کی رسائی کے چیلنجز ریسکیو عمل کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فالزکلر وہیل ڈولفن کی ایک خطرے سے دوچار نسل ہے جو کہ کلر وہیلز سے مشابہت رکھتی ہیں اور یہ مچھلی20 فٹ لمبی اور 500 کلوگرام سے 3 میٹرک ٹن تک بڑھ سکتی ہے۔

مزید خبریں :