Time 19 فروری ، 2025
دلچسپ و عجیب

میک اپ میں مصروف خاتون نے سوئمنگ پول میں ڈوب جانیوالی بچی کو بچالیا

میک اپ میں مصروف خاتون نے سوئمنگ پول میں ڈوب جانیوالی بچی کو بچالیا
یہ واقعہ چین میں پیش آیا / اسکرین شاٹ

چین میں ایک خاتون نے سوئمنگ پول میں ڈوب جانے والی ایک بچی کو بچا لیا حالانکہ انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کا طریقہ بھی معلوم نہیں تھا۔

چین کے صوبے Yunnan کے ایک ہوٹل میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں روایتی چینی گاؤن میں ملبوس خاتون کے چہرے پر ایک میک اپ ٹریٹمنٹ ماسک موجود تھا۔

وہ بچی ہوٹل کے اندر موجود سوئمنگ پول میں نہانے کے لیے اتری تو اس کے لیے خود پر کنٹرول رکھنا مشکل ہوگیا۔

دیگر افراد نے فوری طور پر بچی کو باہر نکالا مگر ابتدا میں زندگی کے آثار نظر نہیں آئے۔

پینگ لیانگ من نامی یہ خاتون اس وقت پول کے کنارے پر میک اپ ٹریٹمنٹ ماسک لگا رہی تھیں۔

جب خاتون نے بچی کو بظاہر مردہ دیکھا تو فوری طور پر اس کی جانب بڑھی اور زندگی کی جانب واپس لانے کی کوشش کرنے لگی۔

پینگ لیانگ کی بہن بھی اس موقع پر موجود تھیں اور انہوں نے ایمبولینس بلانے کے لیے فون کیا۔

پینگ لیانگ نے کسی ماہر طبی ماہر کی طرح بچی کے سینے کو دبایا اور دیگر کوششیں کیں اور 5 منٹ بعد بچی میں زندگی کے آثار نظر آنے لگے۔

پینگ لیانگ کے مطابق بچی کی ماں نے اسے پول میں فلوٹ رنگ کے ساتھ اکیلے کھیلنے کے لیے بھیج دیا تھا مگر بچی نے رنگ کو گرا دیا۔

ہوٹل کا عملہ اس وقت پول کے پاس موجود نہیں تھا اور پینگ لیانگ کی کوششوں سے زندگی کی جانب واپس آنے والی بچی اب اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

پینگ لیانگ نے بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت حاصل نہیں کی مگر ایک بچے کی ماں کی حیثیت سے وہ سوشل میڈیا پر ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے طریقے دیکھتی رہتی ہیں۔

مزید خبریں :