Time 20 فروری ، 2025
دلچسپ و عجیب

100 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر میں ایک فرعون کا مقبرہ دریافت

100 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر میں ایک فرعون کا مقبرہ دریافت
اس سے قبل آخری بار 1922 میں توتخ آمن کا مدفن دریافت ہوا تھا / اسکرین شاٹ

ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار ایک فرعون کا مدفن دریافت کیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر Piers Litherland نے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ مدفن دریافت کیا۔

وہ مصر کی وادی ملوک (بادشاہوں کی وادی) میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے تحقیقی کام کر رہے ہیں۔

اس کام کے دوران انہوں نے ایک چیمبر کی چھت کو دیکھا جسے نیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا تھا جبکہ اس پر زرد ستارے بنے ہوئے تھے۔

اس چھت کے بعد انہوں نے ایک زینہ دریافت کیا جو مقبرے کی جانب لے جاتا ہے۔

مزید جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ فرعون تحتمس دوم کا مدفن ہے۔

اس فرعون نے مصر پر 1493 سے 1479 قبل مسیح تک حکومت کی تھی۔

ماہرین کو فرعون کے مدفن والے حصے تک پہنچنے میں کئی ماہ لگے کیونکہ انہیں کافی ملبہ صاف کرنا پڑا۔

پہلے ڈاکٹر Piers Litherland کا خیال تھا کہ یہ مقبرہ کسی فرعون کی بیوی کا ہے۔

مگر انہوں نے تدفین والے مقام کی چھت کو دیکھا جسے ایسے مناظر سے سجایا گیا تھا جو بادشاہوں کے لیے استعمال ہوتے تھے تو علم ہوا کہ یہ کسی فرعون کا مدفن ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ 1922 میں فرعون توتخ آمن کے مدفن کی دریافت کے بعد ایک صدی سے زائد عرصے بعد ہونے والی سب سے اہم ترین دریافت ہے۔

Piers Litherland نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 'جب میں مدفن سے باہر آیا تو میری اہلیہ وہاں انتظار کر رہی تھی اور اسے دیکھ کر میں رونے لگا'۔

اس کے بعد Piers Litherland کی ٹیم نے ملبے کی صفائی کا کام شروع کیا۔

100 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر میں ایک فرعون کا مقبرہ دریافت
مدفن کا مقام اور اندر جانے والا راستہ / اے ایف پی فوٹو

انہوں نے بتایا کہ اس مدفن میں نوادرات موجود نہیں اور ایسا اس لیے نہیں کہ ماضی میں چوروں نے اس کا صفایا کر دیا بلکہ ہمارے خیال میں دانستہ طور پر اسے خالی رکھا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم نے کام شروع کیا تو وہاں پانی بہنا شروع ہوگیا کیونکہ اسے ایک آبشار کے نیچے تعمیر کیا گیا تھا۔

فرعون کی باقیات کو ایک دوسری راہداری سے باہر لایا گیا۔

Piers Litherland کے مطابق ہمیں ٹنوں وزنی ملبے کو منتقل کرنا پڑا اور پھر ایک سفید مرمر کے پتھر کے ذرات ملے جس پر تحتمس دوم کا نام درج تھا۔

اس مدفن کی دریافت مشترکہ طور پر برطانیہ کے نیو کنگڈم ریسرچ فاؤنڈیشن اور مصری وزارت سیاحت و Antiquities نے مشترکہ طور پر ایک پراجیکٹ کے تحت کی۔

مزید خبریں :