پاکستان
20 جنوری ، 2012

عدم تشدد کا فلسفہ اپنا لیں، بیٹے کا خون معاف کرنے کو تیار ہوں، میاں افتخار

عدم تشدد کا فلسفہ اپنا لیں، بیٹے کا خون معاف کرنے کو تیار ہوں، میاں افتخار

پشاور…خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہناہے کہ اگر شدت پسند عدم تشدد کا فلسفہ اپنا لیں تو وہ اپنے بیٹے کا خون معاف کر کے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ پشاور یونیورسٹی میں عدم تشدد کے موضوع پرطلباء کو لیکچرد یتے ہوئے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ عدم تشدد کا فلسفہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اور وہ عدم تشدد کے فلسفہ پر عمل پیرا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اے این پی برسر اقتدار آئی تو اس وقت بعض عناصر صوبہ میں متوازی حکومتیں بنانے کے لئے سرگرم تھے۔ جبکہ امریکا اور دیگر عناصر نے مذاکرات سے منع کیا تھا ۔لیکن اے این پی حکومت نے عدم تشدد کے فلسفے کو اپنائے رکھا جس کے باعث آج ملاکنڈ میں نسبتاًامن قائم ہے۔انھوں نے شدت پسند عناصر کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ عدم تشدد کا فلسفہ اپنائے تووہ اپنے بیٹے کا خون معاف کر کے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

مزید خبریں :