دنیا
26 مارچ ، 2012

عالمی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ جوہری دہشتگردی ہے، اوباما

عالمی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ جوہری دہشتگردی ہے، اوباما

سیئول… امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ عالمی سکیورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ جوہری دہشتگردی ہے،جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہین کک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ عالمی سکیورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ جوہری دہشتگردی ہے اور ہم جوہری دہشتگردی ختم کرنے کی کوشش کریں گے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ کے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں لیکن شمالی کوریا کے خلاف امریکا کے کوئی مذموم عزائم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں اور امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی مقدار میں مزید کمی کرسکتاہے۔صدر اوباما نے کہا کہ ہم روس کو بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی پر آمادہ کریں گے اور ہم دنیا کے جوہری مواد کو محفوظ کرنے کیلئے کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری معاملہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کا وقت ہے لیکن وقت بہت کم ہے اور ایران کو جلد اس پر عمل کرنا ہوگا۔ایران اور شمالی کوریا پر جوہری پروگرام کے خاتمے کیلئے دباوٴ ڈال رہے ہیں۔اوباما نے کہا کہ روس اور امریکا میں جوہری ہتھیاروں میں کمی کا تاریخی معاہدہ ہوا۔

مزید خبریں :