پاکستان
20 جنوری ، 2012

لاہور: زاہد بشیر کا ہلال احمر کا ریکارڈ لے جانے کی کوشش ناکام

لاہور: زاہد بشیر کا ہلال احمر کا ریکارڈ لے جانے کی کوشش ناکام

لاہور … لاہور میں ہلال احمر کے دفتر سے چیئرمین زاہد بشیر کی ریکارڈ لے جانے کی کوشش کو منیجنگ کمیٹی نے ناکام بنا دیا، زاہد بشیراور منیجنگ کمیٹی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ہلال احمر کے چیئرمین زاہد بشیر ہلال احمر کے دفتر پہنچ گئے اور دفتری ریکارڈ ساتھ لے جانے کی کوشش کی، اس دوران چیئرمین منیجنگ کمیٹی لیاقت چشتی بھی پہنچ گئے اور زاہد بشیر کوریکارڈ لے جانے سے روک دیا، دونوں کے درمیان تکرار اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر زاہد بشیر اپنی گاڑی چھوڑ کرساتھیوں کی گاڑی میں چلے گئے۔ ہائی کورٹ نے زاہد بشیرکو ادارے کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کرنے سے روکا تھا، زاہد بشیر کی بطور چیئرمین تعیناتی کا نوٹی فکیشن7 جنوری کو جاری ہوا جبکہ8 جنوری کو اس تعیناتی کیخلاف درخواست دائرکی گئی تھی ۔

مزید خبریں :