65520
407893 ایران جوہری معاہدہ،کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈکس 24ہزار 25پوائنٹس پر

کاروبار
25 نومبر ، 2013

ایران جوہری معاہدہ،کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈکس 24ہزار 25پوائنٹس پر

 ایران جوہری معاہدہ،کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈکس 24ہزار 25پوائنٹس پر

کراچی…ایران کے جوہری معاہدے کو حصص بازار کے سرمایاکاروں نے بھی خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نئے ریکارڈ بناتا ہوئے 24 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی تجاوز کرگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز پر سرمایاکار سرگرم نظر آئے اور ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 150پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس 24ہزار 25پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔سرمایاکاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کا جوہری معاہدہ طے پانے سے خطے میں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا۔ ایران پر سے تجارتی پابندیاں ہٹنے سے خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستانی معیشت پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے جبکہ ایران کو کی جانے والے برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :