پاکستان
20 جنوری ، 2012

پنجاب کی صنعتوں کو پیر سے گیس کی فراہمی شروع ہوگی ، عاصم حسین

پنجاب کی صنعتوں کو پیر سے گیس کی فراہمی شروع ہوگی ، عاصم حسین

اسلام آباد…وفاقی وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کو پیر سے گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی اور ہفتے میں تین دن گیس ملے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پنجاب کی صنعتیں پھولے پھلیں اور عوام کو روز گار ملے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کی قلت ہے۔ یومیہ چھ ارب مکعب فٹ گیس کی ضرورت ہے اور صرف 4.2 ارب مکعب فٹ گیس دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے شعبے میں کارٹل بن چکے ہیں، جو اپنے مفادات کے لئے سارے عمل کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں۔ ان کارٹلز میں ایل پی جی ، سی این جی اور صنعتی شعبے کے لوگ شامل ہیں ، یہ کارٹل اثرو رسوخ استعمال کرتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں ، لیکن حکومت ان کا مقابلہ کرے گی۔ وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کے نقصانات 12.5 فیصد سے کم ہوکر 11.2 فیصد پر آگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :