26 مارچ ، 2012
پشاور… وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبائی وزیرتعلیم اوروزیرسائنس میں ہونے والی لڑائی کی تحقیقات کے لئے پارٹی رہنماوٴں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواامیرحیدرخان ہوتی نے گزشتہ دنوں صوبائی وزیرتعلیم سردار حسین بابک اورصوبائی وزیرسائنس وٹیکنالوجی ایوب اشاڑی کے درمیان ہونے والی لڑائی کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی کمیٹی سینئرصوبائی وزیربشیراحمد بلورکی سربراہی میں قائم کی ہے جبکہ اس کے دیگرارکان میں وزیرزراعت ارباب ایوب جان اوراے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی مختیارعلی شامل ہیں۔ صوبائی وزیرسائنس وٹیکنالوج ایوب اشاڑی نے مبینہ طورپروزیرتعلیم سردارحسین بابک اوراس کے عملے کو ان کے دفترمیں جاکر برابھلا کہا جس پرنوبت لڑائی تک جاپہنچی۔ ایوب اشاڑی کے خلاف پشاورہائیکورٹ میں پہلے ہی ملاکنڈ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ثناء اللہ کی جانب سے رٹ دائر ہے جس میں وزیرپرانہیں تشدد کا نشانہ بنانے اوران پرپستول تان کرگالیاں دینے کا الزام ہے اورعدالت نے وزیرکو بارہ اپریل کو وضاحت کے لئے طلب کیا ہے۔