26 مارچ ، 2012
دوشنبے… افغانستان کے بارے میں علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایرانی صدر احمدی نڑاد نے نیٹو کی پالیسی کو افغانستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں جاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ نیٹو اور امریکا کی جانب سے عالمی ممالک سے اپنی شرائط منوانے کا وقت گزرگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا بڑا مسئلہ نیٹو کی پالیسی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور نیٹو کے درمیان تعلقات میں عدم استحکام بڑھے گا۔