Time 07 اپریل ، 2025
دنیا

اسرائیل فوج کا غزہ میں صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی زندہ جل گیا

اسرائیل فوج کا غزہ میں صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی زندہ جل گیا
اسرائیلی بمباری سے الاقصیٰ اسپتال کے قریب بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔ فوٹو فائل

اسرائیل فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کے ساتھ صحافیوں کے خیموں پر حملہ کیا جس میں ایک صحافی زندہ جل گیا جبکہ 7 جھلس کر زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے الاقصیٰ اسپتال کے قریب بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

غزہ میں 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 500 بچے شہید ہو چکے۔

غزہ کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج 20 روز سے نسل کشی مہم میں مسلسل بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، غزہ کا بچپن بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے دفن ہو رہا ہے۔


مزید خبریں :