27 نومبر ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثا نے احتجاج کیا۔ فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے ورثا نے لاش سمیت ستیانہ روڈ پر احتجاج کیا۔اس دوران بعض مشتعل افراد نے گاڑیوں کے شیشے اور سائن بورڈز توڑ دیے اورجھال چوک میں ٹریفک پولیس کے کیمپ کا سامان جلادیا۔بعد میں رکن پنجاب اسمبلی فقیر حسین ڈوگر نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔