26 مارچ ، 2012
فیصل آباد… وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سے سوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے، تاجروں کے ساتھ صوبے کے حقوق کیلئے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذریعے ہماری صنعت اور کاروبار کو جس طرح تباہ کیا گیا، یہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے، پنجاب میں جہاں جہاں صنعتیں ہیں ، وہاں لوڈ شیڈنگ ہونے سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ سب سے بڑا صوبہ قربانیاں دے اور اسے ہی قربانی کا بکرا بنادیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے ورکر اور عوام شہر شہر پْرامن احتجاج کریں گے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ توڑ پھوڑ سے املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔