28 نومبر ، 2013
کراچی… آرٹس کونسل کراچی کے صدر سیدمحمد احمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آرٹس کونسل کی چھٹی چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب جمعرات 28نومبر کو 3بجے سہ پہر ”آڈیٹوریم ‘ میں ہوگی۔ مجلس صدارت ڈاکٹر جمیل الدین عالی، مشتاق احمد یوسفی، ڈاکٹر جمیل جالبی، ڈاکٹر اسلم فرخی، ڈاکٹر سقیہ پال آنند، عبداللہ حسین، امر جلیل، مسعود اشعر، زہرہ نگاہ ، افتخار عارف، عطاء الحق قاسمی ، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور ڈاکٹر ظفر اقبال پر مشتمل ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ، سید قائم علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر ہما میر نظامت کریں گی۔ آرٹس کونسل کے صدر، محمد احمد شاہ خطبہ استقبالیہ اور اعزازی سیکریٹری، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اظہار تشکر کریں گے۔ اس موقع پر انتظار حسین (پاکستان) اور پروفیسر شمیم حنفی (بھارت) کلیدی مقالات پیش کریں گے۔ دوسرا اجلاس 6بجے شام ”زندہ و تابندہ سخن“ کے عنوان سے ہوگا جس میں زہرہ نگاہ اردو کی کلاسیکی شاعری کا انتخاب پیش کریں گے اور ناظم ہوں گی شاہدہ احمد، تیسرا اجلاس 7بجے شام ہوگا جس میں تین کتابوں کی اہم اجزاء ہوگی راشد نور نظامت کریں گے۔ 9بجے شب ”نئی نسل مشاعرہ“ ہوگا۔