28 نومبر ، 2013
ریگا…پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ کاشاندارآغاز کیاہے، دفاعی چمپئن نے امریکی کیوئسٹ کو چار ایک سے شکست دے دی۔ لٹویا میں ہونے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں محمد آصف شاندار کھیل پیش کیا۔ دفاعی چمپئن نے امریکا کے احمد السعید کو آوٴٹ کلاس کر دیا۔ محمد آصف نے امریکی کیوئسٹ کے خلاف ایک کے مقابلے میں چار فریم سے کامیابی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں پاکستان کے محمد سجاد نے لتھوینیا کے آندرے میکسی موو کو چار صفر سے شکست دے دی۔