کاروبار
28 نومبر ، 2013

پشاور:بھنڈی 140، کریلا 120، ٹماٹر 100روپے کلو

پشاور:بھنڈی 140، کریلا 120، ٹماٹر 100روپے کلو

پشاور…پشاور کی سبزی مارکیٹوں میں آلو کی قدر بتدریج گرتی جا رہی ہے، تاہم بھنڈی اور کریلے نے اپنی اہمیت جتانی شروع کردی ہے جبکہ ٹماٹر نے پھر سے سنچری اسکور کرلی ہے۔ پشاور کی اوپن مارکیٹ میں آلو کی قیمت 80سے کم ہوکر 60ہوگئی تاہم بھنڈی کی قیمت 80فیصد اضافے کے ساتھ 80روپے کلو سے بڑھ کر 140روپے ہوگئی۔ کریلا بھی اس بار سنچری بنانے میں کامیاب رہا اور 120روپے پر موجود ہے۔ شلجم 20سے بڑھ کر 30روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ مارکیٹ میں ٹماٹرکے دام پھر سے 100روپے کلو تک پہنچ گئے۔ پیازکی قیمت 70روپے، ٹینڈا 60روپے، گوبھی 40روپے فی کلوتک پہنچ گئی، سبزمرچ فی کلو 120روپے جبکہ لہسن اور ادرک بدستور 160اور 240روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :