29 نومبر ، 2013
راولپنڈی …جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ، وہ پاکستان کے پندرہویں آرمی چیف بیں ۔ راولپنڈی کے آرمی اسٹیڈیم میں پروقار تقریب میں رٹائر ہونے والے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اسٹک آف کمانڈ، جنرل راحیل شریف کے حوالے کی ۔جنرل اشفاق پرویز کیانی کا عہد ختم ہوا اور پاکستان آ رمی کی کمان جنرل راحیل شریف نے سنبھال لی۔راول پنڈی کے آرمی اسٹیڈیم میں ہونے والی پروقار تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کمان کی چھڑی نئے جرنیل راحیل شریف کے حوالے کی۔اس کے بعد گارڈز نے مارچ پاسٹ کیا۔اس سے قبل رخصت ہونے والے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر جنرل اشفاق پرویز کیانی کو سلامی بھی پیش کی گئی۔مہمان خصوصی جنرل اشفاق پرویز کیانی نے تقریب سے خطاب بھی کیا ، جنرل کیانی کے خطاب کے بعد ڈرمرز نے پرفارمنس پیش کی۔پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شہدائے یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ملی نغموں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔