29 نومبر ، 2013
اسلام آباد…اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ذرائع کے مطابق سمری میں پٹرول 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہو گی،ڈیزل میں ایک روپے 34 پیسے اضافے کی تجویز ہے ، نئی قیمت 118 روپے 09 پیسے ہوگی۔مٹی کا تیل ایک روپے 18 پیسے اضافے کے بعد 109 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔ سمری کے مطابق لائٹ ڈیزل 82 پیسے مہنگا ہوکر 102 روپے 6 پیسے ہوجائے گا۔ہائی اوکٹین کی قیمت میں5 روپے 22 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت146 روپے 45 پیسے فی لٹر ہو گی۔